آندھراپردیش کی اصل حزب اختلاف وائی ایس آر کانگریس پارٹی کی معطل رکن اسمبلی روجا نے کہا ہے کہ اے پی کے وزیراعلی این چندرابابونائیڈو تلگودیشم پارٹی کے بانی این ٹی راما راو کی یادوں کو فراموش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
روجا نے اے پی اسمبلی سے ان کو ایک سال تک معطل کرنے کے احکام پر حیدرآباد ہائی کورٹ کی ڈیویژن بنچ کی جانب سے روک لگانے سے انکار کو سپریم کورٹ
میں چیلنج کرتے ہوئے عرضی داخل کرنے کے بعد قومی دارالحکومت نئی دہلی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ اے پی کے وزیراعلی این چندرابابونائیڈو تلگودیشم پارٹی کے بانی این ٹی راما راو کے پوتے جونیر این ٹی آر کی تلگو فلموں میں رکاوٹ پیداکرنے کی کوشش بھی کر رہے ہیں۔
سال 2009کے انتخابات میں جونیر این ٹی آر کااستعمال کرنے کے بعد چندرابابونائیڈو نے ان کو فراموش کردیا۔